آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
مئی 12 ہفتہ
برج حمل
 مئی12   ہفتہ۔کسی خوشکوار موقع میں غیر متوقع تبدیلی آسکتی ہے جو ذہنی طور پر عرضی تشویش اور بگاڑ کا سبب بن سکتی ہے۔ کاروباری اور ملازمتی امور کو عدہ انداز میں حل کر سکیں گے۔ روحانی طاقت کا حصول ہوگا۔

برج ثور
 مئی12    ہفتہ۔کاروبار میں ترقی نصیب ہو گی۔ نیا مکان یا سواری کے خریدنے کے لئے آج کا دن بہتر ہوگا لیکن قیمت کے تعین میں جلدی نہ کریں بیچنے والا جلد ہی کم قیمت قبول نہیں کرے گا۔
برج جوزا
 مئی12    ہفتہ۔اس دن ممکن ہے کوئی شخصیت اپنی ذہنی قوت سے آپ کو مسمرائز کر دے یعنی فریفتگی کا شکار کر دے۔ اس دوران کچھ وقت شریک حیات یا شریک محبت کے ساتھ گزاریں تاکہ باہمی اطمینان حاصل کر سکیں۔
برج سرطان
 مئی12   ہفتہ۔اپنے نظریات کسی دوست سے زیر گفتگو لائیں ۔ دوران کام جو خبر آپ کو ملے اُس پر بالکل اعتبار نہ کریں۔ طبیعت میں بے چینی رہے گی‘ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ آپ کو مزید آرام کی ضرورت ہوگی۔

برج اسد
 مئی12  ہفتہ۔کپڑوں سے متعلقہ خریداری میں مصروف رہیں گے۔ سال کا آخری دن یادوں کے انمٹ نقوش چھوڑ جائے گا۔ محبت کیلئے اٹھایاگیا قدم مستحکم ہوگا ۔نتائج اچھے نکلیں گے۔

برج سنبلہ
 مئی12 ہفتہ۔تخلیقی سوچ کی وجہ سے کاروبار کو بہتر انداز میں چلانے یا پھر کسی سازشی منصوبہ سے نبٹنے میں کامیابی ملے گی۔ مصورانہ خیالات اور رومانوی شراکت دونوں ہی کے باعث قلبی سکون حاصل ہوگا۔
برج میزان
 مئی12  ہفتہ۔کسی معاملہ میں زبردستی شامل کر لئے جانے کا اندیشہ ہے لیکن اگر آپ اپنے طرز عمل کو بدلنے کے قابل ہیں تو وہ سکتا ہے کہ آپ اس واقعہ کو کسی خوشگوار نتیجہ تک پہنچا دیں ۔

برج عقرب
 مئی12  ہفتہ۔آج آپ کو آرام دہ دن گزارنا چاہئے لیکن آرائش مکان کی سوچ اور آپ کی منچلی طبیعت آپ کے اس پروگرام کو متاثر کر دے گی۔کام کی انجام دہی کیلئے ماحول طبیعت کے معیار سے کم ہوگا۔
برج قوس
 مئی12  ہفتہ۔آرائش ‘ زیبائش سے متعلقہ کاموں میں مصروف رہیں گے۔ کسی کو اچانک آپ کی مدد کی ضرورت پڑے گی۔ آج کی شام طبیعت میں ڈھیلا پن اور تھکاوٹ کے آثار چھوڑے گی۔

برج جدی
 مئی12    ہفتہ۔کسی پرائیویٹ کام میںفائدہ ہوگا جس میں مصروفیت کی وجہ سے کوئی تنظیم بھی عمل میں آسکے گی۔ کاروبار میں مال لگانے کا خوش قسمت موقع فراہم ہوگا۔طبیعت میںسحر آفرینی رہے گی۔
برج دلو
 مئی12  ہفتہ۔نئی رشتہ داری یا دوستی قاہم ہو سکے گی۔ دوست احباب کے ساتھ خوشگوار وقت گزرے گا جو روز مرہ کے کاموں کا بوجھ ہلکا کرے گا۔ مشترکہ مالی منفعت کے امور کو انجام دے سکیں گے۔

برج حوت
 مئی12    ہفتہ۔آج جوش و خروش میں رہیں گے کیونکہ کسی محبوب کے ساتھ جوشیلے مزاج سے گفتگو جاری رہے گی۔ آپ کی بنائی ہوئی پلاننگ اچانک تبدیلی کا شکار ہو جائے گی جس کی نوعیت عارضی ہوگی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں