عوام کی طاقت سے توقعات سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہونگے،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو
loading...

شہدا کے مشن پر چلیں گے، ترقی پسند اور پروگریسو پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے ملکی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرا ساتھ دیں ،میڈیا سے گفتگو

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 200 پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد گڑھی خدابخش بھٹو پہنچے جہاں پربلاول بھٹو نے اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری، نثار احمد کھوڑو اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اپنی شہید والدہ محترمہ بینظیر بھٹو، شہید نانا ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہدا کے مزاروں پر حاضری دے کر فاتح خوانی اور پھول نچھاور کیے۔

جہاں پیپلز پارٹی کارکنان نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں زبردست نعریبازی بھی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف ہے عوام کی طاقت سے توقعات سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہونگے اور شہدا کے مشن پر چلیں گے۔

ترقی پسند اور پروگریسو پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے ملکی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرا ساتھ دیں پیپلز پارٹی کارکنان میں بڑا جوش ہے جس کے ذریعے کامیابی حاصل کریں گے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ نامزدگی فارم جمع کروانے کے بعد شہدا کے مزاروں پر حاضری دی ہے اور ان شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر صاف اور شفاف ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کا مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے فیصلہ عدالت کرے گی۔

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں کہا تھا کہ موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے یہ عمران خان نے کہا تھا کہ لیکن انہوں نے جن امیدواروں کو ٹکٹس دیئے وہ سب کے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے عام انتخابات میں نئے چہروں کو ٹکٹس دینے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ کیا میرا چہرا نیا نہیں؟

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں