ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی لیلۃ القدر نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

لیلۃ القدر
loading...

علماء کرام نے اس موقع پر اپنے خصوصی خطابات میں شب قدر کے فضائل بیان کئے، ملکی سلامتی واستحکام، امت مسلمہ کی سربلندی اور کراچی کے لئے خصوصی دعائیں

کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی لیلۃ القدر نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ فرزندان اسلام نے رات بھر تلاوت قرآن مجید، نوافل اور ذکر واذکار میں گزاری اور سحری تک عبادت وریاضت کرتے رہے۔ شہر بھر کی مساجد کو برقی قمقوں سے سجایا گیا تھا۔

کراچی کی مساجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے۔ مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے اجتماعات ہوئے۔ علماء کرام نے اس موقع پر اپنے خصوصی خطابات میں شب قدر کے فضائل بیان کئے۔

ملک کی سلامتی واستحکام، امت مسلمہ کی سربلندی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 27 ویں شب کی مناسبت سے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی گئیں۔

علماء نے شب قدر کے فضائل بیان کئے۔ محافل شبینہ وجشن نزول قرآن، صلوۃ التسبیح اور اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، جنت کی طلب، رزق کی کشادگی، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شہر بھر کی مساجد میں علماء، آئمہ اور خطباء نے مسلم امہ کی ترقی، خوشحالی ملک وقوم خصوصاً شہر کراچی کے امن وسلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی اجتماعی دعائیں کیں۔

جماعت اہلسنت کراچی کے تحت شب قدر کا خصوصی اجتماع میمن مسجد مصلح الدین گارڈن کھوڑی گاڑڈن میں ہوا۔ علامہ شاہ عبدالحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے گناہوں پر ندامت، توبہ، بخشش ومغفرت اور دعاؤں کی قبولیت کی رات شب قدر ہے۔

مزید پڑھیں۔  بھارت نے پاکستانی وفد کو بھارتی یونیورسٹی میں منعقد کانفرنس میں شرکت سے روک دیا

علماء کرام نے کہا کہ رمضان المبارک گناہوں سے توبہ اور ہماری مغفرت کے لئے ایک سنہری موقع ہے۔ صرف ایک رات میں ہزار مہینوں کی عبادت کا ثواب حاصل کرنے کیلئے شہریوں کا ذوق و شوق عروج پر پہنچ گیا تھا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں