بھارت، گاؤ رکھشک خود گائے کا گوشت برآمد کرکے کروڑوں کماتے ہیں، رپورٹ

بھارت، گاؤ رکھشک
loading...

بھارت سے ہر سال اٹھارہ لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گوشت دوسرے ممالک بھیجا جاتا ہے، رپورٹ

گوشت کی برآمد سے کروڑوں روپے کمانے والی کمپنیاں خود ہندو چلارہے ہیں۔ کشمیر واچ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوشت کے زیادہ تر بڑے ایکسپورٹر ہندو ہیں جنہوں نے گمراہ کن نام رکھے ہوئے ہیں۔ بڑی کمپنیوں میں الکبیر پرائیوٹ لمیٹڈ، عربین ایکسپورٹر، النور اور اسٹینڈرڈ فروزن ہیں جو سب کی سب ہندوؤں کی ملکیت ہیں۔
بھارت سے ہر سال اٹھارہ لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گوشت دوسرے ممالک بھیجا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ ایک طرف ہندو اس کاروبار سے مال بنارہے ہیں تو دوسری طرف گائے ذبح کرنے اور گوشت کھانے کے نام پر انتہا پسند بھارت میں مسلمانوں کی جانیں لے رہے ہیں ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی ٹی آئی والے بے چارے, بختاور بھٹو زرداری

اپنا تبصرہ بھیجیں