جھانوی کپور کی بولی وڈ میں ’’دھڑک‘‘ کے ساتھ باقاعدہ انٹری

جھانوی کپور

جھانوی کپور اور ایشان فلم میں رومانوی کردار ادا کررہے ہیں‘فلم 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی: بالی ووڈ انجھانی اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے بولی وڈ میں اپنی فلم ’دھڑک‘ کے ساتھ باقاعدہ انٹری کرلی، جب ان کی فلم کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔

فلم میں جھانوی کپور کے ساتھ ساتھ شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھاتر مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔یہ فلم مراٹھی فلم ’سیرت‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے کی ہے۔

loading...

جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی ہدایات ششانک کھیتن نے دی ہے۔3 منٹ دورانیے پر مبنی اس ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جھانوی اور ایشان فلم میں رومانوی کردار ادا کررہے ہیں جو ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں۔

تاہم بعدازاں کسی مسائل کے باعث یہ دونوں ایک ساتھ بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران جھانوی سبز رنگ کے جوڑے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی ارجن کپور نے بھی اس موقع پر ٹویٹ کرکے اداکارہ کو اگاہ کیا کہ وہ ان کو ہمیشہ سپورٹ کرتے رہیں گے۔فلم 20 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  میری کردار کشی کی افسوسناک اور گھناؤنی مہم جاری ہے‘خواجہ سعد رفیق

اپنا تبصرہ بھیجیں