بھارت اور پاکستان کی کہانی پر فلم کی تیاری جاری

بھارت
loading...

 جھوٹ اتنا بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے۔ اس طرز عمل پر گامزن بھارت نے 2016میں کئے گئے اپنے جھوٹے دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلئے پاکستان میں کئے گئے، پریش راول

ممبئی:ستمبر2016کے آخر میں بھارت نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کی جانب سے کچھ تخریب کاروں نے جموں وکشمیر میں داخل ہو کر بھارتی فوج پر حملہ کرنے کے لئے پوزیشنیں لے رکھی ہیں، جس پر بھارتی فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کیا جس میں اہم ہلاکتیں ہوئیں،سرجیکل اسٹرائیک میں در انداز وں کے سہولت کار بھی شامل تھے۔

تاہم پاکستان اور پاک فوج نے بھارتی جھوٹے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنٹرول لائن پر کوئی سرجیکل آپریشن نہیں ہوا بھارت کی جانب سے جھوٹا بولا جارہا ہے، بھارت نے کراس فائرنگ کو سرجیکل آپریشن کا نام دیا ہے، بھارت کو کہیں بھی ایسی کارروائی کا منہ توڑ جواب ملے گا۔

پریش راول کا کہنا ہے جھوٹ اتنا بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے۔ اس طرز عمل پر گامزن بھارت نے 2016میں کئے گئے اپنے جھوٹے دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلئے پاکستان میں کئے گئے سرجیکل اسٹرائیک کے موضوع پر فلم بنانےکا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھارتی اداکار پاریش راول نے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم’’اڑی‘‘ میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل کا کردار ادا کریں گے۔ رونی سکروالا کی پروڈیوس کر دہ فلم کا موضوع 2016 میں لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کی جانب سرجیکل اسٹرئیک کا جھوٹادعویٰ ہے۔

مزید پڑھیں۔  سندھ : 6 اضلاع کے 300 دیہات قحط زدہ قرار

پاکستان کی جانب سے بعد ازان اس علاقے کا مختلف ممالک کے نمائندوں کو دورہ بھی کرایا گیا تھا جہاں بھارتی دعوے کی نفی ہو رہی تھی لیکن بھارت بضد ہے کہ اس نے لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کی جانب سرجیکل اسٹرئیک کیا تھا اور اس جھوٹے دعوے پر اب بھارت میں فلم بھی بنائی جا رہی ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں