ایمریٹس کے بعد فلائی دبئی نے بھی متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے ہوم سروس کا آغاز کردیا

فلائی دبئی
loading...

متحدہ عرب امارات کے شہری بھاری بھرکم سامان اور چیک ان کاؤنٹر پر رکے بغیر جاسکتے ہیں

فلائی دبئی کی ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے ہوم سروس کا آغاز کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ’فلائی دبئی‘ نے مسافروں کی سہولت کے لیے نئی سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت یو اے ای کے شہری اب نہ صرف اپنے بھاری بھرکم سامان کے بغیر ایئرپورٹ پہنچ سکتے ہیں بلکہ انہیں سیکیورٹی کے نام پر چیک ان کاؤنٹر کی حزیمت سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔

فلائی دبئی نے دناٹا (دبئی نینشل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مسافر کسی بھی لوکیشن سے بغیر سامان کے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوسکتے ہیں اور وہاں انہیں چیک ان کاؤنٹر پر بھی نہیں رکنا پڑے گا۔واضح رہے فلائی دبئی یہ سروس فراہم کرنے والی دوسری ایئرلائن ہے اس سے قبل ایمریٹس اپنے مسافروں کو یہ سروس فراہم کررہی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  این اے 125سے مریم کس منہ سے الیکشن لڑ رہی ہیں پہلے ضمنی الیکشن میں کیے وعدوں کا جواب دیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

اپنا تبصرہ بھیجیں