امریکا نے سائبر جرائم میں ملوث 74 افراد کو گرفتارکرلیا

امریکا

گرفتار کیے گئے عناصر میں 42 کو امریکا کے اندر سے جب کہ دیگر کو دوسرے ملکوں سے گرفتار کیا گیا،ایف بی آئی

واشنگٹن: امریکی حکام نے کہا ہے کہ پولیس نے سائبر جرائم اور آن لائن دھوکہ دہی کے الزام میں 74 افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی اداریایف بی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بنکوں سے رقوم کی منتقلی کی مانیٹرنگ کیدوران رکاوٹ پیدا کرنے والے اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقوم ایٹنٹھنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف بی آئی کے دفتر کے مطابق سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے حکام نے وائروائر آپریشن کے عنوان سے یہ کارروائی چھ ماہ قبل شروع کی تھی۔

اس کارروائی میں وزارت داخلہ، خزنہ اور محکمہ ڈاک کا بھی تعاون حاصل رہا۔ گرفتار کیے گئے عناصر میں 42 کو امریکا کے اندر سے جب کہ دیگر کو دوسرے ملکوں سے گرفتار کیا گیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  افغان وزارت داخلہ پرطالبان کا خودکش دھماکہ،حملے میں چارپولیس اہلکاروں سمیت 14افرادہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں