شمالی کوریا کے صدر کی گاڑی کے گرد باڈی گارڈز کیوں دوڑتے ہیں، ان گارڈز کی خصوصیت کیا ہے؟

کم جونگ اْن

سنگاپور میں شمالی کوریا کے سربراہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی، جس میں شمالی کوریا کو نیوکلیرہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات چیت ہوئی۔

سنگاپور میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن کی گاڑی کے گرد دوڑتے 12 باڈی گارڈزتوجہ کا مرکز بن گئے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ملاقات کے لیے اپنی لیموزین میں ٹرمپ سے پہلے ہوٹل پہنچے،گاڑی کے گرد ایک جیسے سوٹ پہنے، دوڑتے بارہ باڈی گارڈزتوجہ کا مرکز بن گئے۔ شمالی کوریا میں مسٹر کِم کے قریبی باڈی گارڈ ان کے گرد تین حصاربناتے ہیں،سنگاپورمیں سب کی نگاہیں سیاہ سوٹ میں ملبوس انہی افراد پر ٹکی ہیں۔

loading...

ان گارڈزکا انتخاب کورین پیپلز آرمی سے کیا جاتا ہے۔ ان کی اسکواڈ میں بھرتی کے لئے چند باتوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ حکام ان گارڈز کو ترجیح دیتے ہیں جن کا قد کم جونگ اْن کے برابر ہو،ان کی نظر شاندار ہو۔ نشانہ بازی اور مارشل آرٹ کے ماہر ہوں ،یہ ہی نہیں ان کے ماضی کو بھی اچھی طرح پرکھا جاتا ہے۔

سفر کے دوران کم کی خوراک کی ذمداری بھی ان ہی پر ہوتی ہے، یہ گارڈزکم کے پاس جانے والی ہر کھانے پینے والی چیز کو پرکھتے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  انڈونیشیا میں ہر چیز تباہ ، 6اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے نے کئی لوگو ں کی جان لے لی

اپنا تبصرہ بھیجیں