سلمان خان کی ریس 3 نے ریلیز سے پہلے ہی کمائی کا بڑا ریکارڈ بنالیا

سلمان خان

ممبئی:بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ریس 3 نے ریلیز سے پہلے ہی کمائی کا نیا ریکارڈ بنالیا اور فلم کے سیٹیلائٹ رائٹس کی مد میں 150 کروڑ بھارتی روپے کی ڈیل کرلی ہے۔

سلمان خان کی فلم ریس 3 پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں عید الفطر پر 15 جون کو ریلیز ہوگی جس میں انیل کپور ،بوبی دیول سمیت کئی اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

loading...

ایکشن تھرل فلم اپنی ریلیز سے پہلے ہی سرخیوں میں ہے اور فلم نے نمائش سے پہلے ہی باکس آفس پر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔دبنگ خان کی فلم ریس 3 کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کیلئے ایروز انٹرنیشنل نے 190 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش کی تھی

تاہم سلمان خان فلمز اور ٹپس فلمز نے ہی فلم کو ڈسٹری بیوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ریس 3‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس 150 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیے گئے ہیں ٗ فلم کا بجٹ بھی 150 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مقبوضہ کشمیر: 6 شہداء سپردخاک، جھڑپوں میں 41 زخمی آج ہڑتال ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں