پاکستانی باکسر محمد وسیم معروف امریکی اسٹار فلائیڈ مے ویدر کے ہمراہ ٹریننگ کرینگے

فلائیڈ مے ویدر
loading...

لاہور:پاکستانی باکسر محمد وسیم معروف امریکی اسٹار فلائیڈ مے ویدر کے ہمراہ ٹریننگ کریں گے۔

رواں برس ٹائٹل باٹ کی کمی اور اسپانسرشپ کی عدم دستیابی کے سبب وسیم کو اپنے ڈبلیو بی سی ٹائٹل سے محروم ہونا پڑگیا تھا لیکن اب پاکستانی کھلاڑی نے آئی بی ایف ٹائٹل کے حصول کو اپنا مقصد بنالیا ہے جس کیلئے ان کا پڑا ؤایک بار پھر لاس ویگاس میں ہے۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کہا کہ فلائیڈ مے ویدر مجھے پاگل کہتے ہیں کیونکہ میں نے صرف آٹھ پروفیشنل فائٹس کے بعد ورلڈ ٹائٹل کی جانب دیکھنا شروع کردیا۔ ان کے پاس اب آئی بی ایف ورلڈ ٹائٹل فائٹ کی تیاری کیلئے چالیس دن بچے ہیں۔وہ آئندہ ماہ اس ٹائٹل کیلئے کوالالمپور میں جنوبی افریقی حریف موٹوٹی متھالین کا سامنا کریں گے۔

اس سے قبل کھیل میں دوبارہ بلندی پانے کیلئے وہ فلائیڈ مے ویدر کے جم کو جوائن کریں گے۔محمد وسیم نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک نیا آغاز ہوگا، وقت گزرتا جارہا ہے لیکن مجھے اپنے خوابوں کو مکمل کرنے کیلئے دوبارہ ٹریک پر آنا ہوگا جو میں ورلڈ ٹائٹل جیت کر پورا کرپاؤں گا۔ باکسر نے کہا کہ بدقسمتی سے میں ڈبلیو بی سی ٹائٹل پانے کا موقع گنوابیٹھا لیکن یہ تمام مشکلات میری راہ میں حائل نہیں ہوسکتیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پروفیسر حسن عسکری کون ہیں؟ پروفیسر حسن عسکری حلف اٹھائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں