منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا

آصف علی زرداری

مطابق  آصف علی زرداری نے قانونی و سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس موقع پر وکلا کی ٹیم بھی آصف علی زرداری کے ہمراہ ہو گی

اسلام آباد:  35ارب روپے کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور گزشتہ روز (ایف آئی اے )کے روبرو پیش نہیں ہوئے تاہم ان کی قانونی ٹیم (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہوئی جنہوں نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور انتخابی مہم میں مصروف ہیں لہذا دونوں 25 جولائی کے بعد پیش ہوسکتے ہیں۔

ذرائع  کی معلوما ت کے مطابق  آصف علی زرداری نے قانونی و سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس موقع پر وکلا کی ٹیم بھی آصف علی زرداری کے ہمراہ ہو گی جب کہ پارٹی رہنماؤں کو سپریم کورٹ میں ساتھ لے جانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر کا سابق صدر کے ہمراہ عدالت جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو آج سپریم کورٹ اسلام آباد طلب کررکھا ہے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز شریف، مریم اور صفدر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں