مدھو بالا کا 36 سال کی عمر میں انتقال ہوا، مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنے گی

اداکارہ مدھو بالا
loading...

لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے 

انڈیا/ بالی وڈ: اداکارہ کا اصلی نام ممتاز جہاں بیگم ہے جنہوں نے 9 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا لیکن 1947ء کی فلم ’نیل کمال‘ سے بطور مرکزی کردار بالی وڈ میں انٹری ہو گئیں۔

مدھو بالا نے بالی وڈ میں کئی کلاسک فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کا شمار ماضی کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ 

مدھو بالا کی زندگی پر ان کی بہن مدھر بھوشن نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے اور اپنے انٹرویو میں مدھو بھوشن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہن کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے کئی ہدایت کاروں سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گی۔ 

مدھو بھو شن نے کہا کہ فلم میں ’مدھو بالا‘ کی زندگی کے ہر پہلو کو سامنے لایا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ فلم میں حقیقت کو بیان کیا جائے۔ 

مدھر بھوشن  نے کہا ہے کہ فلم میں مرکزی کردار کے لیے بالی وڈ کی کئی ادکاراؤں کے نام لیسٹ میں شامل ہیں۔ 

مدھو بالا نے ’پارس‘، ’محل‘، ’دولت‘، ’اپرادی‘، ’نرالا‘ اور ’مغل اعظم‘ سمیت کئی شہرہ آفاق فلموں میں کام کیا اور فلم ’مغل اعظم‘ میں ’انار کلی‘ کا کردار اب تک فلم بینوں کو یاد ہے۔ 

خوبصورت اداکارہ مدھو بالا کا صرف 36 سال کی عمر میں 23 فروری 1969ء کو انتقال ہوگیا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی انتخابی ریلی پر پتھراﺅ اور فائرنگ

اپنا تبصرہ بھیجیں