ائیر پورٹ پر مسافر کے سامان میں موجود ہارڈ ڈسک سے اژدھا نکل آیا

میامی

میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان میں موجود ہارڈ ڈسک سے ایک کم عمر اژدھا نکل آیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بارباڈوس جانے والے ایک مسافر کے سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹم اہلکار کو شک ہوا کہ یہاں کوئی چیز ہےجس پر بم ڈسپوزل اہلکار کو بلایا گیا جس نے سامان کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد اژدھا برآمد کرلیا۔

loading...

میامی ایئرپورٹ کے ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی اور ایڈمنسٹریشن ساری کوشیٹز نے میڈیا کو بتایا کہ مسافر کے سامان میں کمپیوٹر ہارڈ ڈسک موجود تھی جب اسے کھولا گیا تو اس کے اندر تھیلی میں بند ایک زندہ اژدھا چھپایا گیا تھا۔ یہ اژدھا کم عمر ہے لیکن خطرناک ہے۔ جسے وائلڈ لائف محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اژدھے کی برآمدگی کے بعد مسافر کو پرواز سے روک دیا گیا اور ایسی چیز جو لے کے جانے کی اجازت   نہیں ہےبغیر اجازت لے جانے پر جرمانہ عائد کیا گیا تاہم حکام کی جانب سے مسافر کا نام خفیہ رکھا جا رہا ہے اور تاحال اژدھا لے جانے کی وجہ کا بھی علم نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شوبز شخصیات کی جانب سے جشن آزادی پاکستان مبارک!

اپنا تبصرہ بھیجیں