معروف صحافی ریحام خان کی کتاب ایمیزون پر ریلیز کر دی گئی

ریحام خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب معروف ویب سائٹ ایمیزون پر ریلیز کر دی گئی۔

صفحات پر مشتمل اس کتاب کا نام ’ریحام خان‘ ہے اور اس میں مصنفہ نے اپنی زندگی کے563 اہم واقعات کی تفصیل لکھی ہے ۔

اس کتاب کی ریلیز قبل ہی اس کےکچھ اہم انکشافات لیک ہو گئے تھے۔ لیک ہونے والے مواد میں ان کے سابق شوہر عمران خان اور دیگر شخصیات کے حوالے سے درج معلومات کی وجہ سے پاکستانی سیاست اور انٹرنیٹ پر ایک طوفان برپا ہوگیا تھا۔

loading...

ایمیزون ویب سائٹ پر کتاب کے حوالے لکھا گیا ہے کہ اس میں سماج اور سیاست سے جڑے حساس معاملات کو بیان کیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے ریحام خان کو دھمکیوں، ہراسگی اور زندگی کو خطرے جیسے حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حمزہ علی عباسی اور گلوکار سلمان احمد کی جانب سے ریحام خان پر مذکورہ کتاب کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جب کہ برطانیہ میں بھی ایک لاء فرم کے ذریعے عمران خان کے قریبی دوست ذوالفقار بخاری عرف ذلفی بخاری، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان اور ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے بھی ریحام خان کو نوٹسز بجھوائے گئے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پنجاب میں مختلف ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 16 ارب روپے سے زائد کی منظوری

اپنا تبصرہ بھیجیں