پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کھلاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹی دینے کی ہدایت کردی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز
loading...

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزنے کھلاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹی دینے کی ہدایت کردی۔

قومی ایئر لائن نے کرکٹرز اعزاز چیمہ، شہریارغنی، شہزر محمد اور آغا صابر سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فیصل اقبال اور انور علی کو الیکشن ڈیوٹی سے چھوٹ دے دی ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام کھلاڑیوں کو ایچ آر آفیسر سے ملنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کی ہدایات پر عمل در آمد نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شوکاز، سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے باعث سرکاری ملازمین الیکشن ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جس کی زد میں اب کرکٹر بھی آگئے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عمران خان ایک با کردار شخص ہے ،جاوید میانداد

اپنا تبصرہ بھیجیں