شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ غلط وقت پر سنایا گیا ، گور نر سندھ

ایون فیلڈ ریفرنس

کراچی :گورنر سندھ محمد زبیر نے ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ غلط وقت پر سنایا گیا۔

ایک انٹرویو میں محمد زبیر نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی فیصلے کو عام انتخابات سے دو ہفتے قبل سنانے کا ارادہ کیا، وہ دراصل مسلم لیگ (ن) کے لیے انتخابی عمل کو متاثر کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب انتخابی مہم اپنے عروج پر ہو اور اسی دوران دفعہ 144 نافذ کردی جائے تو اس سے پارٹی کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی، اسی لیے اس فیصلے کو غلط وقت پر سنایا گیا۔انہورں نے کہاکہ موجود حالات کو دیکھ کر انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھانا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ کوئی بھی ایسے عمل کو آزادانہ انتخابی عمل نہیں کہہ سکتا۔محمد زبیر نے کہاکہ دفعہ 144 کا نقصان صرف مسلم لیگ (ن) کو ہی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ہوگا اور وہ بھی اس پر آواز بلند کرسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ (ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد) اور مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈ (30 کروڑ روپے سے زائد) جرمانہ بھی عائد کیا تھا ٗاس کے علاوہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کی لندن میں قائم ایون فیلڈ جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کراچی میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

اپنا تبصرہ بھیجیں