تمام گستاخانہ ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کی جائے ٗچیئرمین سینیٹ کی ہدایت

چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو توہین آمیز مواد روکنے کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام گستاخانہ ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کی جائے

بیرسٹر محمد علی سیف کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریک التوا میں بتایا گیا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس سے متعلق انٹرنیٹ پر ہتک آمیز مواد کی اشاعت مسلسل جاری ہے ٗ کچھ ویب سائٹس پر اس مواد کی اشاعت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے

بیرسٹر محمد علی سیف نے اجلاس کے دوران کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین آمیز مواد کی تشہیر کے خلاف ایکشن لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹس اور فیس بک پر بھی توہین آمیز مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے جبکہ اس سے اور اس مواد پر آنے والے کمنٹس سے دل آزاری ہوتی ہے جس پر ایوانِ بالا نے پاکستان میں ایسی تمام ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی ہدایات جاری کردیں، جو گستاخانہ مواد کی اشاعت کرتی ہیں۔علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو توہین آمیز مواد روکنے کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام گستاخانہ ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  دفترخارجہ میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

اپنا تبصرہ بھیجیں