نوازشریف اور آصف علی زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ،ڈاکٹر یاسمین راشد

(ن) لیگ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد کی پی پی 149سے امیدوار زبیرنیازی کے ہمراہ، یوسی74، اردوبازار اور انار کلی میں ڈور ٹو ڈور کمپین کی اور ووٹ مانگے تاجر برادرای نے پی ٹی آئی اور ڈاکٹر یاسمین کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ، (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی کی وجہ سے ملک تباہ ہو چکا ہے ،25جولائی کو دونوں کر پٹ جماعتوں کا ملک سے صفایا ہو جائے گا ،عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہو ں گے اور ملک ترقی کرے گا،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک میں طرف لوٹ مار کا بازار گر م رکھا ، (ن) لیگ اور پی پی کئی دہائیوں سے ذاتی مفادات اور مک مکا کی پارٹنر شپ قائم کئے ہوئے ہیںآج پی ٹی آئی نے عوام کی طاقت سے دونوں جماعتوں کی پارٹنر شپ توڑ دی ہے (ن) لیگ اورپیپلز پارٹیصرف ایک دوسرے کی کرپشن کو بچانے اور سہارا دینے کیلئے کردار ادا کر تی رہی ہیں۔

loading...

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ جمہوریت کو نقصا ن اور ملکی اداروں کو تباہ کیا ،شریف فیملی کے دور حکومت میں کرپشن میں ہمیشہ اضافہ ہوا ہے ، حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں ،شریف خاندا ن ملک وقوم پر بوجھ بن چکا ہے اقتدار میں آنے کے بعد جتنا ملک وقو م کو انہوں نے لوٹا ہے کسی اور نے نہیں ،نواز شریف اور ان کے حواری اداروں سے تصادم کی سازشیں کررہے ہیں مگر ان کے ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

مزید پڑھیں۔  بالی ووڈ فلم "پدماوت" پُرتشدد مظاہروں کے باوجود ریلیز

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں