مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے لیگی خواتین نے خصوصی لباس تیار کرلیا

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے مریم نواز کے استقبال کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اس سلسلے میں مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے لیگی خواتین ورکرز کے لیے خصوصی طور پر لباس تیار کیا گیا

ذرائع کے مطابق خصوصی طور پر تیار کیے گئے اس لباس پر مریم نواز کی تصویر بنائی گئی ہے اور خواتین ایئرپورٹ آمد پر یہی لباس پہنیں گی ٗخصوصی طور پر تیار کیے گئے اس لباس کی قمیض کا رنگ ہلکا گلابی جبکہ شلوار سفید رکھی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے تیار کیے جانے والا لباس ڈیزائنر اور مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے تیار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعہ کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔وطن واپس پہنچنے پر دونوں رہنماؤں کو فوری گرفتار کیا جائیگا کیونکہ احتساب عدالت کی جانب سے دیے گئے فیصلے میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سعودی عرب نے ویزامدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے لیے انتباہ جاری کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں