پنجاب حکومت بد امنی پیدا نہیں ہونے دے گی، وزیر اطلاعات

وزیر اطلات

اسلام آباد:نگران وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتاری دینا ہوگی

دونوں رہنماؤں کو اپیل کا حق حاصل ہے ٗ پنجاب حکومت بد امنی پیدا نہیں ہونے دے گی ٗ یہ کہنا غلط ہے کہ مخصوص لوگوں کا احتساب ہورہا ہے ۔

ایک انٹرویومیں نگران وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے کہاکہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف فیصلہ آیا ہے اور اسی فیصلے کے مطابق دونوں کو گرفتاری دینا ہوگی ۔

loading...

نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا کہ باپ بیٹی کو ایئرپورٹ سے نہیں نکلنے دیا جائے گا، سزا یافتہ کو گرفتار کرنا فرض ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ انہیں لاہور میں پھرنے دیں، پنجاب حکومت اور انتظامیہ بدامنی پیدا نہیں ہونے دے گی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نیب کو ایسی سہولیات ملنی چاہئیں کہ سب کچھ باعزت طریقے سے ہو، انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں،25جولائی کو الیکشن ہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ مخصوص لوگوں کا احتساب ہورہا ہے، نواز شریف اور مریم نواز کو اپیل کا حق ہے

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  دوران تفتیش ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی جس سے یہ ثابت ہو کہ نوازشریف العزیزیہ اسٹیل مل کے مالک ہیں ٗواجد ضیاء

اپنا تبصرہ بھیجیں