الیکشن کمیشن کی پیمرا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

پیمرا

اسلام آباد :  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیمرا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہتمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے چلنے والے اشتہارات کا مکمل تخمینہ لگایا جائے ،ریکارڈ کمیشن کو مہیا کیا جائے تاکہ ہر سیاسی جماعت کا انتخابات پر اخراجات کا جائزہ لیکر الیکشن قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے

 الیکٹرونک میڈیا پر سیاسی جماعتوں کی طرف سے چلنے والے اشتہارات کے معاملے پرا علی سطحی اجلاس میں چیئرمین پیمرا ودیگر حکام نے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے برخلاف سیاسی اشتہارات پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردارمحمد رضا و ممبران الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو حکم دیا کہ تمام سٹیلائٹ ٹی وی چینلز جن پر سیاسی جماعتوں کی تشہری مہم چل رہی ہے اور تشہری مہم میں مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے نازیبازبان اور غلط الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں

ایسے اشتہار چلانے والے ٹی وی چینلز کو شوز کاز نوٹس دیا جائے اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں چینلز کیخلاف پیمرا رولز کے تحت کارروائی کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے پیمر ا کویہ بھی حکم دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے چلنے والے اشتہارات کا مکمل تخمینہ لگایا جائے اور ریکارڈ کمیشن کو مہیا کیا جائے تاکہ ہر سیاسی جماعت کا انتخابات پر اخراجات کا جائزہ لیکر الیکشن قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اسٹیج ڈرامہ تباہ ہونے کی بڑی وجہ بیہودہ ڈانس کرنے والی اداکارئیں ہیں۔ مہک نور

اپنا تبصرہ بھیجیں