عاطف اسلم کی آواز کا جادو پھر چڑھنے کو ہے.. فلم ” نمستے انگلینڈ ” کا نیا گانا ریلیز

نمستے انگلینڈ

ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی آنے والی فلم ” نمستے انگلینڈ ” کے فلم میکر نے آج ایک رومانوی گانا ریلیز کر دیا ۔

جسے کمپوز ‘ منان شاہ ‘نے کیا ، اسے لکھنے والے ‘جاوید اختر ‘ ہیں اور اس گانے کا ٹائیٹل ” تیرے لیئے ” رکھا گیا ۔ اسے مشہور گلوکار عاطف اسلم اور انوشکا باندری نے گایا ۔ اس گانے میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی لٙو سٹوری دکھائی گئی ہے ۔

اور یہ گانا تین منٹ کی ویڈیو پر مشتمل ہے ۔ جو کہ دو اداکاروں کی بے مثال کیمسٹری کا گواہ بھی ہے اور ان کی یہ کیمسٹری ہمیں ‘ عشق زادہ ‘ فلم میں موجود کیمسٹری کی یاد بھی دلاتی ہے ۔ مزید یہ کہ عاطف اسلم کی خوبصورت اور دلکش آواز نے اس گانے کو چار چاند لگا دیئے ہیں ۔

نمستے لندن کو مشہور ڈائریکٹر وپل امرتلال شاہ نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔

loading...

یہ نمستے لندن کا دوسرا حصہ ہے اور اسکا پہلا حصہ 2007 میں آیا تھا جس میں اکشے کمار کترینہ کیف اور رشی کپور نے بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ “نمستے انگلینڈ” اسی سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا نمستے لندن کے علاوہ ‘ یش راج فلم ‘ پروڈکشن ہاوس کے زیر نگرانی فلم ” سندیپ اینڈ پنکی فرار ” میں بھی نظر آئیں گے ۔

ارجن کپور کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ گڈ لُکنگ کے مالک ہیں وہ اپنی سٹائلش لُک اور بے مثال اداکاری کی وجہ سے پورے انڈیا میں سب سے زیادہ چاہے جانے والے اداکار ہیں جو بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیں ۔

مزید پڑھیں۔  سلمان نے جان ابراہم کو فلم ’’ریس 3‘‘ سے باہر کردیا

اس کے علاوہ پرینیتی چوپڑا جلد ہی سدھات ملہوترا کے ساتھ مِل کر “جباریا جافی ” میں اپنی بے مثال اداکاری کے جلوے دکھائیں گی ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں