بھارتی ریاست تلنگانہ میں بس حادثہ، 55 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تلنگانہ
loading...

نئی دہلی:  بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں 80 سے زائد ہندو یاتریوں کو لے جانے والی بس موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں کے مطابق ہلاک و زخمیوں میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس کی رفتار زیادہ تھی جس کے باعث ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جا گری۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی ہونے والے یاتریوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آئی ٹی ایف ڈویژن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر14چمپئن شپ7سے19مئی تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں