وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آئی ایس آئی
loading...

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن اور دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے یاد گار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت اور عوام مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم کو اسٹریٹیجک انٹیلی جنس اور نیشنل سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی اور دہشت گردی کیخلاف جاری کوششوں پر آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نیا بلدیاتی نظام کیسا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں