انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 30 پیسے کمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر 131 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 40 پیسے سستا ہوا اور 132 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہوکر 131 روپے 50 پیسےپر آگیا۔

جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپےکم ہوئی جس کے بعد ڈالر کی خریداری 131.50 پیسے رہی اور فروخت 132روپے 50 پیسے ہے۔

Spread the love
  • 10
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں