امریکہ میں سمندری طوفان مائیکل نے 7 افراد کی جان لے لی

سمندری طوفان

امریکہ میں شدید سمندری طوفان مائیکل سے شمالی کیرولائنا میں بھی ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد طوفان کے نتیجے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

طوفان سے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بدترین تباہی ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان مائیکل فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد شمالی کیرولائنا پہنچ چکا ہے، تاہم اُس کی شدت پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے۔

loading...

کیرولائنا کے علاقے اسٹیٹس ول statesville میں درخت ایک گاڑی پر گرنے سے 38 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔
اِس سے پہلے جب طوفان فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تو اُس کی شدت انتہائی درجے کے طوفان سے صرف ایک درجہ کم تھی۔
فلوریڈا میں طوفان سے 6ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے، طوفان کے بعد ہر طرف تباہی و بربادی کے مناظر ہیں۔

پین ہینڈل کا علاقہ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کئی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ ان علاقوں میں سڑکیں طوفانی ہواؤں کے باعث اکھڑنے والے درختوں، کھمبوں اور مکانات کے ملبے سے اٹی ہوئی ہیں جبکہ کئی نشیبی ساحلی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے۔

حکام کے مطابق فلوریڈا ، الاباما اور جارجیا کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں چار لاکھ سے زائد گھر بدستور بجلی سے محروم ہیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں