پاکستان سپرلیگ 4 کی ڈرافٹنگ کی میزبانی اسلام آباد کے سپرد

پی ایس ایل

لاہور: پاکستان سپرلیگ 4 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی میزبانی اسلام آباد کے سپرد کر دی گئی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق پاکستان سپرلیگ 4 کی پلیئرز ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی جبکہ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ کا عمل پرانے طریقہ کار کے تحت ہوگا اورہر فرنچائز کو پرانی ٹیم سے 10 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 4 کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا آغاز 14 فروری سے دبئی میں ہوگا، 17 مارچ کو فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں