مصر: چرچ حملوں میں ملوث 17 افراد کو سزائے موت

مصر

مصر میں چرچ پر حملوں میں ملوث 17 افراد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2016-17 میں مصر میں مسیحی برادری کے چرچ پر حملے کیے گئے تھے، جس کے باعث 74 افراد ہلاک ہوئے تھے، اور کئی چرچ بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

مصر کی عدالت نے ان حملوں میں ملوث 17 افراد کو سزائے موت سنائی ہے جبکہ 19 افراد کو عمر قید کی سزا دی گئی ۔ مصر میں ہونے والے مذکورہ حملوں کی ذمے داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی، 17 افراد کو سزا سنائی گئی۔

مصر کی فوجی عدالت کی طرف سے19 افراد کو عمر قید اور 10 ملزمان کو 10 سے 15 برس کے درمیان قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی مصر میں 75 افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی، تمام افراد پر 2013 میں حکومت کے خلاف احتجاج کا الزام تھا، سزائے موت پانے والے تمام افراد سابق صدر مرسی کے حامی ہیں۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں