قومی وویمن والی بال چمپئن شپ 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

loading...

اسلام آباد: پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن والی بال چمپئن شپ 24 کتوبر تک پشاور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر نعیم شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں ۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان آرمی، پاکستان بورڈ، پاکستان پولیس اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ سے ملک میں خواتین والی بال کھیل کوفروغ حاصل ہو گا اور چیمپیئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے لیے تربیتی کیمپ کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

ان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے لیے بھیجا جائے گا، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 28 اکتوبر تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  باکسر محمد عامر خان کا پاکستان میں ڈیمز کے لیے 10 لاکھ روپےدینے کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں