پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز آج ہوگا

پاکستانی حکام

اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا، جو 20 نومبر تک جاری رہیں گے۔

پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کریں گے۔ جبکہ پاکستانی وفد میں سیکریٹری خزانہ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے تناظر میں مالی ضروریات اور مانیٹری اور مالیاتی پالیسیوں کا جائزہ لے گا۔

loading...

آئی ایم ایف

@Asad_Umar @PTIofficial @PTIMEDIA #NayaPakistan  @imf_pakistan @IMFNews  #aajkalpk

کی خودمختاری اور ایف بی آرکی کار کردگی کا بھی جائزہ لے گا۔ دوسری جانب آئی ایم ایف برآمدات کے فروغ، توانائی کے شعبے کی بہتری اور ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے بھی اقدامات تجویز کر سکتا ہے۔
جبکہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کے لیے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر تک کی درخواست کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 7 تا 9 نومبر تک ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کو معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا ڈیٹا پیش کیا گیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں