آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
نومبر 12 پیر۔

برج حمل
کسی دوست سے اختلاف بھی ہو سکتا ہے۔ خریداری کا رجحان رہے گا۔ کسی غلط فہمی کا ازالہ ہو سکے گا۔ اپنی اور اہل خانہ کی صحت کا خیال رکھئے گا۔سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔

برج ثور
کسی دوست کے ساتھ کوئی اختلاف ہو سکتا ہے۔ لیکن جلد ہی معاملہ سلجھ جائے گا۔ غیر متوقع اخراجات ہونے کا اندیشہ ہے۔ رومانوی ماحول سازگار رہے گا۔ فریقین کا تعاون رہے گا۔

برج جوزا
دوسروں پر بھروسہ میں اضافہ ممکن ہوگا۔ معاملات شیئر کر سکیں گے۔ معاشی امور درپیش رہیں گے۔ کاروباری امور محنت طلب ہونگے۔جذبات کی عکاسی بہتر انداز میں کر سکیں گے۔

برج سرطان
ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائص خوش اسلوبی سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔ کسی سنی سنائی بات پر یقین نہ کریں ۔ اندرون خانہ معاملات سلجھانے میں مصروف رہیں گے۔

برج اسد
آپ کی کسی ایسے بچے سے ملاقات ہو سکتی ہے جو دماغی طور پر مضطرب ہو یا مصورانہ ذہن کا مالک ہو۔محسن دوست مل سکیں گے۔ ان سے تعلقات استوار رکھیں۔روحانی قوت میں اضافہ ممکن ہے۔

برج سنبلہ
اہم کاغذات اور پیغام ملیں گے۔ جن کا تعلق لمبی مدت کے محفوظ مالی معاہدوں سے ہوگا۔ طبیعت میں انتشار اور مقابلہ کی کیفیت رہے گی۔ ان دنوں کسی پرانے دوست یا ایڈوائزر سے ملیں۔

loading...

برج میزان
کاروباری حیثیت کیلئے مناسب ہوگا کہ وہ آئندہ کیلئے ابھی سے لائحہ عمل تیار کر لیں اور آپس میں مناسب انڈر سٹینڈنگ رکھیں۔ کسی عظیم کام کی انجام دہی میں مصروف رہیں گے۔

برج عقرب
جومعلومات پارٹیوں اور افراد تک ارسال کرنی ہیں اس میں دیر نہ کریں ورنہ ترقی اور کامیابی کے عمل میں سستی آجائے گی۔ بزرگوں اور دوستوںکی طرف سے مفید آئیڈیاز آسکیں گے۔

برج قوس
ملازم پیشہ افراد اپنی جگہ پر متوجہ رہیں تاکہ آنے والی مشکلات رکاوٹوں کے عمل کو تیز نہ کر دیں۔ طاقتور دِلی جذبات کی ہلچل اور کھلبلی مچا دینے والے حالات کا سامنا رہے گا

برج جدی
تنائو کی کیفیت میںمگر دوستانہ ماحول میں گفتگو کا موقع ملے گا۔ کیونکہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ تیزی سے بدلتے حالات کی صحیح تصویر سامنے آئے۔ رومانس کیلئے خوشگوار رومانوی ماحول میسر ہوگا۔

برج دلو
آج کسی اہم کام کے مکمل ہونے پر خوشی حاصل ہوگی اور کوئی مزید اچھی خبر مل سکے گی اس سلسلے میں دھوکہ اور فریب سے دوچار ہونے کا اندیشہ ہے لہٰذا محتاط رویہ اپنائیں۔

برج حوت
مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی اور حوصلہ افزائی ہو سکے گی۔ ابھی کئے گئے اقدام مستقبل قریب میں بہتر نتائج دے سکیں گے۔ کام اور تفریح میں بہتر تفریق کر سکیں گے۔

——————————————————————————–

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں