بارش کی وجہ سے میچ ختم نہ ہوتا تو فتح ہماری ہوتی، سرفراز احمد

سرفراز احمد

ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے میچ ختم نہ ہوتا تو نتیجہ گرین شرٹس کے حق میں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر بارش کی وجہ سے میچ ختم نہ ہوتا تو ہم جیت جاتے، تیسرے اور آخری میچ میں بیٹسمینوں کو آزمایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو جنوبی افریقی کنڈیشنز کے لیے تیار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ تیسرے ون ڈے میں گرین شرٹس نے کیویز کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنائے تھے، شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ہی اوور میں کولن منرو کو پویلین روانہ کیا تھا۔

بعد ازاں بارش کے باعث میچ ختم کردیا گیا، یوں یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں