شاہ رخ خان نیشنل ایوارڈ حاصل نہ کرنے پر افسردہ

شاہ رخ خان

کولکتہ: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے نیشنل ایوارڈ حاصل نہ کرسکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے ہندی سینما کا سب سے اہم نیشنل ایوارڈ حاصل کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم فیئر، پدم شری، آئیفا، کرسٹل، گلوبل انڈین فلم آنرز، ایشین فلم ایوارڈ فارلائف ٹائم اچیومنٹ سمیت بے شمار ایوارڈز اپنے نام کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ہندی سینما کا سب سے اہم نیشنل ایوارڈ حاصل نہیں کرسکے جس پر انہیں بے حد افسوس ہے۔

گزشتہ روز ایک تقریب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں آج تک نیشنل فلم ایوارڈ نہیں ملا اور نہ ہی ان کی کوئی فلم اس طرح کے بڑے فیسٹیول میں دکھائی گئی ہے جس بات کا نہیں بے حد افسوس ہے۔

انہوں نے کہا میں اب تک 70 فلمیں کرچکا ہوں لیکن مجھے فلم فیسٹیولز میں اپنی فلموں کی نمائش کے لیے یا دانشورانہ تقریر کے لیے نہیں بلکہ تقریب میں رقص کرنے، وفد کا استقبال کرنے اور شرکا سے اچھے الفاظ کہنے کے لیے بلایاجاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ شاید میں دیگر لوگوں کی طرح اسمارٹ نہیں ہوں۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں