وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان

اسلام آبا د: وزیراعظم عمران خان نےاعلیٰ اختیاراتی بورڈکااجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا، اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی۔

25افسران کو ترقی دینے کے لیے کام مکمل کر لیا گیا وزیراعظم افسران کی پرسنل فائلز دیکھ کر حتمی منظوری دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈکااجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوکا، اجلاس میں وزیراعظم کے سیکریٹری، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور کابینہ ارکان شریک ہوں گے۔

اجلاس میں گریڈ 22 کی ترقیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا اورگریڈ 21 کے افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی۔

loading...

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوروکریٹس کو 22 گریڈ میں ترقی دینے کے پہلے مرحلے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے7 افسران ترقی کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ پولیس گروپ کے 2 افسران کو بھی ترقی ملنے کا امکان ہے۔
اجلاس میں سیکریٹریٹ گروپ کے 14 افسران میں سے 2 کو جبکہ انفارمیشن گروپ کے ایک افسر کو دی جائے گی۔
بورڈ کے پہلے مرحلے میں 35 افسران کی سنیارٹی لسٹ پرغور کیا گیا تھا، جس میں سے 25 افسران کو ترقی دینے کے لئے کام مکمل کیا گیا، وزیر اعظم ترقی ملنے والے افسران کی پرسنل فائلیں دیکھ کر منظوری دیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس 10 نومبر کو طلب کیا تھا۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں نظرانداز اہل افسران کو اہم عہدوں پرتعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خودمختاراداروں اور افسران سے متعلق رپورٹ طلب کرلی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اداروں میں قابل افسران تعینات کرکے بہتری کے خواہشمند ہیں اور وزارتوں اورخودمختاراداروں میں میرٹ کی بنیاد پرتعیناتیاں کی جائیں گی۔

عمران خان نے تعیناتیوں سے متعلق وزرا سے بھی تجاویز مانگ رکھی ہیں اور جلد وزارتوں اور خودمختار اداروں میں نئی تعیناتیوں کا فیصلہ کریں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں