ہالینڈ نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

ہالینڈ

اسلام آباد: ہالینڈ نے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ سکیورٹی خدشات کے بنیاد پر غیر معینہ مدت تک بند کر دیا ہے ۔

 ہالینڈ کے سفارت خانے نے نئے ویزہ کے لیے شیڈول تمام انٹرویوز منسوخ کر دیئے ہیں جبکہ ویزہ کے لیے درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی ہے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نیدرلینڈز کی حکومت نے سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر بند کیا ہے۔ یورپی ملک نے ویزہ کے لیے ہونے والے تمام انٹرویوز کو بھی تاحکم ثانی روک دیا ہے ۔

جبکہ اس کے ساتھ ساتھ  نئی ویزا درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہالینڈ حکومت کو کچھ مشکلات کا سامنا تھا جس کے پیش نظر نہ صرف سفارت خانہ بلکہ تمام قونصل خانوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں