انسٹاگرام پر لڑکے نے لڑکی بن کر مقبولیت اور دولت حاصل کرلی

انسٹاگرام
loading...

تھائی لینڈ کے ایک 12 سالہ لڑکے نے لڑکی کے طور پر اپنی تصویریں پوسٹ کر کے انسٹاگرام پر مقبولیت اور دولت حاصل کر لی ہے۔

اس لڑکے نے اب تو اتنی رقم کمالی ہے کہ اس نے اپنے والدین کو نیا گھر بنا کر دیا ہے۔
نیس (Nes) ، جن کا انسٹاگرام یوزر نیم @nes_tyyy ہے، کا تعلق تھائی لینڈ کے صوبے پھانگ نگا سے  ہے۔ انہوں نےا بتدائی عمر میں ہی اپنی ماں کے میک اپ کے سامان سے کھیلنا شروع کر دیا تھا۔

&nbsp

نیس کے والدین نے اسے ڈانٹنے کی بجائے اس کی حوصلہ افزائی کی اور اچھا میک اپ کرنے پر انعام بھی دینے لگے۔

View this post on Instagram

เจ้าแม่นาคี

A post shared by เนสตี้ สไปร์ทซี่ (@nes_tyyy) on

آج انسٹا گرام پر 12 سالہ نیس کے فالوور کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ہے۔ وہ اپنی میک اپ کی تصاویر اور ٹٹوریل پوسٹ کر کے ہی اپنی فیملی کو سپورٹ کرسکتا ہے۔ حال ہی میں نیس نے اپنے نئے گھر کی تصاویر پوسٹ کی تو و ہ خبروں کی سرخیوں میں بھی آنے لگا۔

View this post on Instagram

สาวเส้นเหลือง 🛴🛣

A post shared by เนสตี้ สไปร์ทซี่ (@nes_tyyy) on

رپورٹس کے مطابق نیس کو اپنے شوق کی وجہ سے بعض دفعہ اپنے سکول کے ساتھیوں کے مذاق کا نشانہ بھی بننا پڑتا ہے لیکن نیس کو کوئی پرواہ نہیں۔ نیس کی صلاحیتوں کی بدولت اسے تھائی لینڈ میں ہی نہیں بیرون ملک تقریبات میں مدعو کیا جاتا ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں