چینی ماڈلز کی غباروں سے بنے ملبوسات میں کیٹ واک

غباروں

یوں تو کئی فیشن شوز آپ نے دیکھے ہوں گے تاہم چین کے شاپنگ مال میں سینکڑوں غباروں کی مدد سے ایسے دلکش ملبوسات تیار کئے گئے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکزبن گئے ہیں۔

رنگوں اور انوکھے ڈیزائن کے ان بیلون ملبوسات کی ماڈلز نے ریمپ پر نمائش بھی کی جنہیں دیکھنے کے لیے لاتعدادلوگ شریک ہوئے۔

فیشن ڈیزائنرز نے غباروں کی مدد سے تیار ملبوسات میں ایسے رنگوں کا انتخاب کیا جو اصل کپڑے میں بھی دستیاب ہو سکیں۔

فیشن شو میں آنے والے لوگ ماہر چینی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور ان کی مہارت کی داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں