مشاہداللہ:جو مانگنے کی جگہ پہلے بتا دے، ایسا بھکاری کہیں نہیں دیکھا

mushid ullah
loading...

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ کسی نے ایسے بھکاری کو نہیں دیکھا ہوگا جو پہلے سے اعلان کردے کہ آج میں فلاں جگہ مانگنے جارہا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ حکومت کا تعلق جنون سے نہیں، عقل اور دانش سے ہوتا ہے، کہا جارہا ہے تین دن کے حالیہ دھرنے سے 150 ارب کانقصان ہوا لیکن پی ٹی آئی نے 126 دن کا دھرنا دے کر ملک کا ستیاناس کردیا۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مظاہرہ کرنے والوں سےمعاہدہ کرنا پڑا، کل تک دھرنے والے آپ کے دوست تھے، آج آپ کے دشمن ہیں لیکن جب پہلے دھرنے ہوئے تھے تب شاہ محمود قریشی وہاں جاکر بیٹھتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین میں آپ پاکستان کے کپڑے دھو رہے تھے، کتنی تکلیف ہو رہی تھی، کسی آمر نے بھی جاکر بیرون ملک یہ نہیں کہا کہ ہمارے ملک میں بہت کرپشن ہے، دنیا پیسے دیتے وقت دیکھتی ہے کہ لوگ بات کے پکے ہیں کہ نہیں۔

(ن) لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کسی نے ایسے بھکاری کو نہیں دیکھا ہوگا جو پہلے سے اعلان کردے کہ آج میں فلاں جگہ مانگنے جارہا ہوں، دینے والا بہت سمجھدار ہوتا ہے، اگر اسے معلوم ہوکہ ہمارا پیسہ سڑکوں، توانائی، اسپتالوں پر لگے تو مدد کرے گا۔

مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں جواب دیں گے لیکن وزیراعظم کو ابھی تک ایک بھی بار نہیں دیکھا۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں