عدالتی اصلاحات کے لیے آج ججز سر جوڑ کے بیٹھیں گے

منشیات

عدالتی اصلاحات کے لیے آج تمام صوبوں کی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

کراچی: (آج کل نیوز) عدالتی اصلاحات کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے تمام صوبوں کی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کو طلب کیا ہے۔ اجلاس  سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگا۔ اجلاس میں عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے مخلتف پہلو زیر غوور آئیں گے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے گزشتہ دنوں سی ڈی اے قوانین کے متعلق کیس کی سماعت میں کہا تھا کہ ہم عداتی نظام میں اصلاحات لے کر آئیں گے۔ ہمارا کام صلاحات لانا نہیں لیکن پھر بھی ایک ہفتےمیں صلاحات شروع ہوجائیں گی۔ پھر کوئی یہ نا کہے کے ہم اپنے دائرہ کار سے تجاوز کر رہے ہیں یا کسی قسم کی مداخلت کر رہے ہیں۔

عدالتی نظام میں اصلاحات ہی کے حوالے سے جمعرات کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ایک اجلاس ہو چکا ہے۔ جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور دیگر نے شرکت کی، اس اجلاس کی سربراہی چیف جسٹس ثاقب نثار نے کی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں