پنجاب حکومت زینب کے قتل کی ذمہ دار ہے، شہباز شریف استعفیٰ دیں، نیئر بخاری رہنما پی پی پی

قصور 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور بیہمانہ قتل نے پوری قوم کو جنجھوڑ کے رکھ دیا ہے۔ لوگ قاتل کی فل فور گرفتاری اور سزا کے لیے احتاج بھی کر رہے ہیں۔ اور ملک کی  تمام سیاسی پارٹیاں بھی اپنے موقف کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں۔ اسی حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری جو پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل بھی ہیں، نے ایک نجی چینل ڈان میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قتل کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔ اس لیے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر پنجاب حکومت اس سے پہلے ہونے والے اس نوعیت کے واقعات میں مجرموں کو اگر سزا دیتی تو یہ واقعہ نا ہوتا۔  اور اگر حکومت زینب کے قاتل کو سزا نہیں دے سکتی تو انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

loading...

یاد رہے کہ قصور کی رہائشی زنیب کو 4 جنوری کو  اغوا کیا گیا تھا۔  اغوا کے بعد مقدمہ درج کروایا گیا۔ لیکن پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ اغوا کے 5 دن بعد 9 جنوری کو زینب کی لاش ایک کچرے کے ڈھیر سے ملی۔ زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں