کھانے کے پیسے نہیں ہیں تو ہوٹل میں کام کرو اور مفت کھانا کھاؤ!

loading...

غیر ملکی نجی خبر رساں ادارے (چائنا ڈیلی) کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو میں ایک ایسا ہوٹل کھولا گیا ہے جو ایسے لوگوں کو مفت کھانا دیتا جن کے پاس کھانا کھانے کے پیسے نہیں ہوتے۔ یہ ہوٹل جاپان کی خاتون شہری سیکائی کوبیا شی نے کھولا ہے۔ ہوٹل کا نام ‘میرائی شکودو’ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ہوٹل میں ایسے لوگوں کو مفت کھانا دیا جاتا ہے جن میں کھانے خریدنے کی مالی سکت نہیں ہوتی۔ اس کھانے کے بدلے میں لوگوں کو ہوٹل کا کچھ کام کرنا ہوتا ہے۔ جیسا کہ ہوٹل کی صفائی، چیزوں کو اپنی جگہ پر ترتیب دینا وغیرہ۔ اس ہوٹل میں صرف کھانا پکانے والے ہی مستقل ملازم ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کوئی مستقل ملازم نہیں رکھے جاتے۔

کوبیاشی نے یہ ہوٹل 2 سال قبل کھولا تھا۔ اور وہ خود اس ہوٹل کا سارا نظام سنبھالتی ہیں۔  اس ہوٹل میں 500 افراد کام کرتے ہیں جو کے مستقل ملازم نہیں ہیں۔ اور کام دو شفٹوں میں کیا جاتا ہے۔  ایک شفٹ دوپہر کے کھانے کے دوران ہوتی ہے اور دوسری شفٹ صفائی وغیرہ کا کام کیا جاتا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں