“نارنیا” فلم تو آپ نے دیکھی ہی ہوگی مگر حقیقی زندگی میں ویسے ہی منظر سے شاید آپ ناواقف ہوں گے۔۔۔!

نیاگرا آبشار
loading...

رپورٹ:عظیم حسین
براعظم شمالی امریکہ میں کینیڈا اور ریاست متحدہ امریکہ کی سرحد پر واقع دنیا کی مشہور ترین آبشار، نیاگرا آبشار ہے جسے حسن فطرت کا عظیم شاہکار اور دنیا کے قدرتی عجائبات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور یہ دنیا میں سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات میں بھی شامل ہے۔ یہ آبشار کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اور امریکہ کی ریاست نیو یارک کے درمیان واقع ہے۔ نیاگرا آبشار سردیوں میں کچھ فلم نارنیا جیسا منظر پیش کرتی ہے۔ یہ وہ تصاویر ہیں جو کسی غیر حقیقی دنیا کی لگتی ہیں۔ درختوں کی شاخوں پر برف کا جمنا، پانی، پتھر اور جگہ جگہ لگی لوہے کی سلاخوں کا منجمد ہو جانا نہایت ہی دلکش اور خوبصورت دکھائی دیتا ہے، اتنا خوبصورت کہ انسان اُسے گھنٹوں بیٹھ کر دیکھ سکتا ہے۔ شیشے کی طرح شفاف سفید برف سردیوں میں ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے کر منظر کا مزہ دوبالا کر دیتی ہے۔ اپنے شاندار حسن کی بدولت یہ آبشار دنیا بھر میں سیاحت کے لیے بہترین مقامات میں شامل تو ہے ہی مگر ساتھ ہی ساتھ اونٹاریو اورنیویاک کو پن بجلی فراہم کرنے کا بہت اہم ذدیعہ ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں