ورلڈ ہاکی الیون پہلا میچ 19 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

لاہور : ورلڈ ہاکی الیون دو میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے 18جنوری کو پاکستان پہنچے گی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ 19جنوری کو کراچی جبکہ دوسرا میچ 21 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ الیون 18 جنوری کو کراچی پہنچے گی جس میں ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیم، ملیشیاء اور جنوبی کوریا کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل عباس ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ ہال آف فیم میں پانچ کھلاڑی پنلٹی کارنر سپیشلسٹ فلورنس جان بوولینڈر، پال لیجن، کرسچن بلنک، ڈان پرائر اور رکی چارلس ورتھ شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اصلاح الدین، حسن سردار، شہناز شیخ، اختر رسول اور شہباز سینئر کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ الیون چار روزہ دورے پر 18 جنوری کو پاکستان آئے گی جب کہ ورلڈ الیون کے 16 کھلاڑی براستہ دبئی کراچی آئیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ایران عرب ممالک میں گھس کر دہشت گردی پھیلا رہا ہے ،ایرانی دہشت گردی کے خلاف مضبوط موقف اپنایا جائے،سعودی عرب

اپنا تبصرہ بھیجیں