شوق سے بھی کبھی سگریٹ نوشی نہ کریں ورنہ عادی ہو جائیں گے!

شوق میں تمباکو نوشی کرنے والے زیادہ تر افراد عادی سگریٹ نوش بن جاتے ہیں۔ ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ سگریٹ کو بطور ٹرائی آزمانے والے کم از کم دو تہائی افراد عادی تمباکو نوشی کرنے لگتے ہیں۔برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا کے ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ60 فیصد لوگوں نے اسموکنگ کی ٹرائی کی اور ان میں سے69 فیصد اسے روزانہ استعمال کرنے کی لت میں مبتلا ہوگئے۔یہ ریسرچ ،سگریٹ نوشی روکنے کے تجربات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ پروفیسر پیٹر ہاجک، جوکوئن میری یونیورسٹی کے ریسرچر ہیں انہوں نے پہلی مرتبہ شوقین سگریٹ نوش سے عادی سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہونے والے افراد سے متعلق اعدادوشمار جمع کئے ۔ ان اعدادو شمار کے بعد ایسے افراد کی جو شرح نکلی وہ انتہائی حیران کن ہے۔اس شرح کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی گئی تو یہ نتائج سامنے آئے کہ 11 تا 15 سال کے19 فیصد نوجوانوں نے سگریٹ کو بطور شوق ٹرائی کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں