چودھری نثارنے ہم سے ٹکٹ مانگا ہی نہیں، پرویز رشید

پرویز رشید

چودھری نثار ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے یا ہمارے خلاف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چودھری نثار نے ٹکٹ مانگا ہی نہیں ہے یہ ان کی صوابدید ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں یا ہمارے خلاف لڑیں۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے سینیٹر پرویز رشید سے پوچھا کہ چودھری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے؟

جس پر پرویز رشید نے کہا کہ چودھری نثار ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے یا ہمارے خلاف کیونکہ انہوں نے ہم سے ٹکٹ مانگا ہی نہیں ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ جب کوئی ہم سے ٹکٹ مانگتا ہے تو تب اسے دیتے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مشرف کو الیکشن لڑنیکی اجازت ملی تو قانون کی حکمرانی تباہ ہوجائیگی،رضاربانی

اپنا تبصرہ بھیجیں