کم جانگ کا ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ردعمل

کم جانگ کا ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ردعمل

کم جانگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی سنگاپور میں ہونے والی تاریخی ملاقات کے دوران کم جانگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پیانگ یانگ کی دعوت دی تھی۔

loading...

 شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی صدر کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کی۔ کم جانگ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کیلئے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بہت ضروری تھی تاکہ ایک دوسرے کے خلاف طاقت کے استعمال کو روکا جائے۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی جس کے دوران ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے جس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نجی اسکولوں کا فیسوں میں کمی سے انکار

اپنا تبصرہ بھیجیں