مشہور سابق کرکٹر جان لیوا بیماری میں مبتلا

مشہور سابق کرکٹر جان لیوا بیماری میں مبتلا
loading...

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا، کیموتھراپی جلد شروع کی جائے گی

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ان کی کیموتھراپی جلد شروع کی جائے گی۔ سر رچرڈ ہیڈلی کی اہلیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ چیک اپ کے دوران یہ تشخیص ہوا کہ سر رچرڈ ہیڈلی کو آنتوں کا کینسر ہے تاہم ٹیومر کو ختم کرنے کے لیئے سرجری کی جا چکی ہے۔

سر رچرڈ ہیدلی کی اہلیہ نے بتایا کہ آپریشن کامیاب رہا ہے، سرجری کے بعد وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

سر رچرڈ ہیدلی کی اہلیہ نے بتایا کہ احتیاطی طور پر اب ان کی کیموتھراپی کے عمل کا جلد ہی آغاز کیا جا رہا ہے ، پر امید ہیں کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ہم نے مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح ایوان صدر سے نکالا،آصف زرداری

اپنا تبصرہ بھیجیں