باجوڑ،پاک فوج کی جانب سے درجنوں مستحق دیہاتی افراد میں سلائی مشینیں اور اعلیٰ نسل کی بکریاں تقسیم

باجوڑ

علاقے میں مسجد کی تعمیر کیلئے چارلاکھ روپے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

باجوڑ: پاک فوج 172ونگ کی جانب سے باجوڑ کے پاک افغان سرحدی علاقے پر واقع سلارزئی قبائل کے مستحق دیہاتی افراد میں سلائی مشینیں اور اعلیٰ نسل کی بکریاں مفت تقسیم کی گئیں۔علاقے میں مسجد کی تعمیر کیلئے چارلاکھ روپے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان۔

 کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر نے کہا کہ سلارزئی کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں ،نامساعد حالات اور مناسب موقعوں کے عدم فراہمی کے باوجود بھی انہوں نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج اور ایف سی نے ہمیشہ کوشش ہے کہ دورافتادہ علاقوں کے لوگوں کوروزگار کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے خاندانوں کیلئے باعزت روزی کماسکیں۔

انھوں نے کہا کہ سلائی مشینوں اور اعلیٰ نسل کی بکریوں کی تقسیم کے انتخاب میں یہ بات خاص طور پر مدنظر رکھی گئی تھی کہ دیہاتی لوگوں کوباعزت روزگار فراہم کیاجائے۔

انھوں نے کہا کہ پاک فوج سرحدی علاقے کے لوگوں کی بھرپور تعاون کاشکرگزار ہے اور سلارزی کے سرحدی علاقوں کے عوام کی قربانیوں پر پاک فوج کو فخر ہے۔

تقریب کے آخر میں درجنوں مستحق دیہاتی افراد میں سلائی مشینیں اور اعلیٰ نسل کی بکریاں تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر بریگیڈئیر عامر کیانی نے علاقے میں مسجد کی تعمیر کیلئے چارلاکھ روپے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں۔  سلمان خان کو انکل کہہ کر بلانے بالکل پسند نہیں

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں