90 فیصد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دیے گئے ہیں، باقی 10 فیصد پر کاکنان کے تحفظات دور کریں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان

کتاب کی اشاعت یا کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا، چیئر مین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 90 فی صد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دئیے گئے، 10 فی صد پر پرانے کارکنوں کے تحفظات دور کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پرنظرثانی شروع کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں،کبھی یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے۔

loading...

عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، صوبہ صحت، تعلیم اور ماحولیات میں دیگر صوبوں سے آگے نکل گیا ہے۔سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے حالیہ تنازع پر انہوں نے کہاکہ کتاب کی اشاعت یا کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2013 میں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا ٗجب نواز شریف نے ان کو صدر نہیں بنایا تو وہ پیچھے ہٹ گئے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نوازشریف ،مریم نواز کی بیرکوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ،مشقتی بھی فراہم کردیئے گئے ‘ذرائع

اپنا تبصرہ بھیجیں